خیبر پختونخوا
کوہستان کی دو ضلعوں میں تقسیم غیر آئینی ہے : پشاور ہائی کورٹ

پشاور ہائیکورٹ نے خیبر پختونخوا حکومت کے کوہستان کو دو اضلاع میں تقسیم کرنے کے فیصلے کو غیر آئینی قرار دیا ہے۔ ضلع کوہستان کو دو ہزار چودہ میں حکومت خیبر پختونخوا نے دو اضلاع میں تقسیم کرنے کا فیصلہ کیا تھا جس کے خلاف ہائیکورٹ میں چھ افراد نے درخواستیں دائر کی تھیں۔
ان درخواستوں میں موقف اپنایا گیا تھا کہ اس تقسیم سے وفاق کے زیر انتظام گلگت بلتستان کے کچھ علاقے بھی کوہستان میں شامل کئے گئے ہیں۔ اس کیس کی سماعت منگل کو جسٹس روح الامین اور جسٹس یحیٰی افریدی نے کی جس کے دوران کئے مختصر فیصلے میں تقسیم کے فیصلے کو غیر آئینی قرار دیا گیا۔