خیبر پختونخوا
گرلز ہائی سکول میں شارٹ سرکٹ، خاتون ٹیچر جاں بحق

پشاور(ٹی این این) گورنمنٹ گرلز ہائی سکول چنگڑ آباد د لہ زاک روڈ میں شارٹ سرکٹ سے آگ بھڑک اٹھی جس کے نتیجے میں ایک خاتون ٹیچر جاں بحق ہوئی۔ ریسکیو1122کے مطابق سکول ٹیچر فرحت رانا سویچ لگا رہی تھی جو شارٹ سرکٹ سے لگنے والی آگ کی زد میں آگئے اور موقع پر ہی جاں بحق ہوگئی ، حادثے میں کوئی زخمی نہیں ہوا ۔ ریسکیو کی ٹیموں نے موقع پر پہنچ کر آگ پر بروقت قابوپالیا۔