خیبر پختونخوا

دروڑہ کے عوام سستا آٹا گھی سکیم سے تاحال محروم

اپر دیر(ٹی این این) داروڑہ میں حکومت کی جانب سے سستا آٹا اور گھی کی فراہمی کو ممکن بنانے کیلئے کارڈز تو جاری کردئیے گئے ہیں لیکن علاقے میں مذکورہ کارڈ زکیلئے مشین موجود نہیں جس سے عوام کو فائدہ نہیں۔علاقہ مکینوں کے مطابق انہیں سستا آٹا اور گھی کی فراہمی سکیم کے کارڈز تو جاری کئے گئے ہیں لیکن اس کے لئے مطلوبہ مشین نہ ہونے کی وجہ سے کارڈ کا کوئی فائدہ نہیں۔ علاقہ مکینوں نے بتایاکہ حکومت نے عوام کو ریلیف پہنچانے کیلئے سستا آٹا گھی سکیم کے کارڈز جاری کئے ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ عوام کو فائدہ پہنچانے کیلئے کارڈ کی بجائے آسان طریقہ اختیار کیا جائے۔

Show More

متعلقہ پوسٹس

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔

Back to top button