خیبر پختونخوا

مانسہرہ: کمانڈو کی وردی میں ملبوس ڈکیت گروہ گرفتار

مانسہرہ(ٹی این این) مانسہرہ پولیس نے کمانڈو فورس کی وردیوں میں گھروں میں ڈکیتی کرنیوالے چھ رکنی گروہ گرفتار کرلیا ہے۔ ڈی ایس پی اوگی ذوالفقار جدون کے مطابق ڈکیت گروہ کے ارکان کو گزشتہ شب ناکہ بندی کے دوران گرفتار کیا گیا ، چھ رکنی گروہ خود کو کمانڈو ظاہر کرکے لوگوں کے گھروں میں گھس کر ڈکیتی کی وارداتیں کرتیں۔
گروہ نے اسی رات شنگلی بانڈہ کے ایک گھرمیں ڈکیتی کرکے لاکھو ں روپے اور سونا لوٹ کے جارہے تھے کہ ناکہ بندی پر پکڑے گئے۔پولیس کے مطابق ڈکیت گروہ کے مزید پانچ افراد کی تلاش جاری ہے ۔

Show More

متعلقہ پوسٹس

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔

Back to top button