خیبر پختونخوا
وزیراعظم آج پشاور کا دورہ کررہے ہیں

وزیرِاعظم عمران خان آج پشاور کا ایک روزہ دورہ کر رہے ہیں۔
وزیراعظم پشاور میں خیبرپختونخوا کے گورنرشاہ فرمان اور وزیرِ اعلیٰ محمود خان سے ملاقات کریں گے۔ وزیرِ اعظم خیبر پختونخواہ کی صوبائی کابینہ کے ارکان سے بھی ملاقات کریں گے۔
وزیراعظم پشاور میں شوکت خانم کینسر ہسپتال کے لئےفنڈ ریزنگ کی تقریب میں بھی شرکت کریں گے۔
ذرائع کے مطابق وزیراعظم ایک روزہ دورے میں قبائلی اضلاع میں جاری ترقیاتی کاموں اور اصلاحات کے حوالے سے بھی حکام سے ملاقات کریں گے۔
خیال رہے کہ چند روز قبل ہی قومی اسمبلی میں قبائلی اضلاع سے قومی اور صوبائی اسمبلی کی نشستوں میں اضافے سے متعلق 26ویں آئینی ترمیمی بل متفقہ طور پر منظور کیا ہے۔
ترمیمی بل کی منظوری کے بعد قبائلی اضلاع کے لیے قومی اسمبلی کی نشستیں 6 سے بڑھ کر 12 جبکہ صوبائی اسمبلی کی نشستیں 16 سے بڑھ کر 24 ہوجائیں گی۔