خیبر پختونخوا
پشاور: باڑہ روڈ کے باسی بجلی لوڈ شیڈنگ کے خلاف سراپا احتجاج

پشاور میں باڑہ روڈ کے رہائشیوں نے بجلی کے طویل لوڈشیڈنگ کے خلاف احتجاجی مظاہرہ کیا ہے۔ پیر کو دوپہر سواتی پھاٹک اور اس سے ملحقہ علاقوں کے مکینوں نے باڑہ روڈ ہر قسم کے ٹریفک کے لئے بند کیا تھا اور واپڈا کے خلاف نعرے بھی لگائے۔
اس موقع پر مظاہرین کا کہنا تھا کہ آئے روز بیس بیس گھنٹے لوڈشیڈنگ سے عوام کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑرہا ہے۔ مظاہرین نے دھمکی دی ہے کہ اگر ایک دن کے اندر اندر لوڈشیڈنگ ختم نہ کی گئی تو واپڈا ہاؤس کا گھیراؤ کرینگے۔