خیبر پختونخوا

خیبرپختونخوا کابینہ میں کسی قسم کے ردوبدل کا فیصلہ نہیں ہوا۔ اجمل وزیر

خیبرپختونخوا کے ترجمان اجمل وزیر نے کابینہ میں ردوبدل کی خبروں کو مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ میڈیا وزراء کا ٹرائل نہ کرے۔

دوسری جانب صوبائی وزیراطلاعات شوکت یوسفزئی نےکہا ہے کہا انہوں نے شہرام ترکئی، عاطف خان اور محب اللہ سمیت کسی بھی وزیر کے ہٹائے جانے کی بات نہیں کی۔

ان کا کہنا تھا کہ وزراء کی تبدیلی کا اختیار وزیراعلیٰ کے پاس ہے اور وہ کارکردگی کی بنیاد پر ہی اس کا فیصلہ کریں گے۔

ترجمان اجمل وزیر کے مطابق خیبرپختونخوا کابینہ میں کسی قسم کے ردوبدل کا فیصلہ نہیں ہوا،  صوبائی کابینہ سے وزراء کے نکالے جانے کی خبریں بے بنیاد ہیں، مصدقہ اطلاعات کے بغیر میڈیا وزراء کا ٹرائل  نہ کرے۔

Show More

متعلقہ پوسٹس

Back to top button