خیبر پختونخوا
خیبرپختونخوا، آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان
محکمہ موسمیات نے خیبرپختونخوا کے تمام علاقوں میں اگلے 24 گھنٹوں کے دوران گرج چمک کے ساتھ بارش کی پیش گوئی کردی۔
محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ اگلے دو روز تک جاری رہنے والے اس سلسلے میں تیز ہواؤں اور طوفان کابھی خدشہ ہے۔
علاوہ ازیں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران چترال، کوہاٹ ڈویژن اور قبائلی ضلع اورکزئی میں بارش جبکہ پارا چنار اور ہنگو میں شدید ژالہ باری ریکارڈ کی گئی۔
ٹی این این ذرائع کے مطابق پشاور اور گردونواح کے علاقوں میں آج کہیں کہیں بارش جبکہ شہر خصوصاَ جامعہ پشاور میں ژالہ باری ہوئی ہے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق پشاور میں آج درجہ حرارت کم سے کم 22 جبکہ زیادہ سے زیادہ 36 ڈگری سینٹی گریڈ اور ہوا میں نمی کا تناسب 64 فیصد ریکارڈ کیا گیا۔