مردان، خواتین سے مبینہ تعلقات پر بیوی شوہر کیخلاف تھانے پہنچ گئی

مردان میں دیگر خواتین سے تعلق رکھنے پر ایک خاتون نے اپنے شوہر کیخلاف تھانے میں درخواست دیدی۔
تھانہ جبر پولیس کے مطابق جمال گڑھی کی رہائشی خاتون نے شوکت نامی اپنے شوہر پر الزام عائد کیا ہے کہ رات کو پرائی عورتوں کے ساتھ موبائل فون پر مصروف رہتا ہے اور فیس بک پر بھی خواتین کے ساتھ اس کے رابطے ہیں۔
خاتون نے پولیس سے درخواست کی کہ اس کو شوہر طلب کرکے اسے نصیحت کی جائے۔
ٹی این این کی جانب سے رابطے پر تھانہ محرر طاہر خان کا کہنا تھا کہ ملزم ایک چنگ چی رکشہ چلاتا ہے جس کیخلاف کوئی مقدمہ درج نہیں کیا گیا تاہم ایس ایچ او ہمایون خان نے ملزم کو تھانے طلب کیا اور اسے اس طرح کی حرکات سے باز رہنے کی تاکید کی۔
دوسری جانب مقامی ذرائع کا کہنا ہے کہ خبر لیک ہونتے پر ڈی پی او مردان سجاد خان نے ایس ایچ پر برہمی کا اظہار کیا اور کہا کہ ایف آئی کیس ہے اس کی خبر میڈیا کو کیوں دی۔
ذرائع نے مزید بتایا کہ ملزم تاحال حوالات میں ہے جبکہ پولیس اس سلسلے میں ایف آئی اے سے رابطہ کررہی ہے۔