خیبر پختونخوا
انتخابی اصلاحات کے حوالے سے دیر میں سیمینار

دیر لوئر(ٹی این این ) انتخابی عمل میں اصلاحات کے سلسلے میں ایک سیمینارکا انعقاد ہوا جس میں ویلج کونسلرز‘ الیکشن کمیشن کے ممبران اور علاقہ مشران نے شرکت کی ۔
غیر سرکاری تنظیم ڈسٹرکٹ گورننس سپورٹ کے اس پروگرام میں شریک بلدیاتی نمائندوں نے مطالبہ کیا کہ ضلع میں نئے سرے سے حلقہ بندکی جائے ۔ آئندہ انتخابات میں خواتین کیلئے علیحدہ پولنگ سٹیشنز قائم کئے جائیں اور ووٹرزخصوصاً خواتین کو ووٹ ڈالنے کے حوالے سے تربیت دی جائے۔
شرکاء نے واضح کیا کہ انتخابات کے دوران متعدد افراد نے ووٹ استعمال نہیں کیا جس کی بڑی وجہ یہ تھی کہ ان کے ووٹ دوسرے حلقے میں رجسٹرڈ تھے۔
اس موقع پر پروگرام کے ضلعی کواڈی نیٹر مقصود عالم نے بتایا کہ یہ اس پروگرام کا پہلا سیشن تھا ، مزید تین سیشنز منعقد کرائے جائینگے جس کے بعد تمام تجاویز کو الیکشن کمیشن کے سامنے رکھا جائیگا۔