خیبر پختونخوا

خوددکش دھماکے کے 18 دن بعد بھی مردان میں نادرا سروس بحال نہ ہوسکی

مردان میں نادرا دفتر پرہونےوالےخود کش حملے کے اٹھارہ دن گزر جانے کے بعد بھی نادرا کی سروس ابھی تک معطل ہے اور ستم بالائے ستم یہ کہ کاٹلنگ اور تخت بھائی کے دفاتر کو بھی تالے لگا دئے گئے ہیں جسکی وجہ سے متعلقہ علاقوں کے مکین مشکلات سے دو چار ہیں۔ٹی این این سے بات کرتے ہوئے مقامی لوگوں کا کہنا تھا کہ ان دفاتر کی بندش کی وجہ سے کئی ایسے لوگوں کے شناختی کارڈ بھی تعطل کا شکار ہیں جو کہ بیرونی ممالک میں محنت مزدوری کرنے جاتے ہیں اور انکے ویزوں کی حد میعاد ختم ہونے کا خدشہ بھی ہے۔

نادرا حکام کا کہنا ہے کہ یہ دفاتر پولیس نے سیکورٹی خدشات کی وجہ سے بند کروائے ہیں جبکہ ڈی آئی جی سید وزیر نے اس بات کرتے ہوئے موقف اپنایا ہے کہ پولیس کی جانب سے نادرا دفاتر سے متعلق ایسا کوئی اعلامیہ جاری نہیں ہوا۔

خیال رہے کہ گزشتہ ماہ مردان نادرا دفتر پر خود کش حملہ ہوا تھا جس میں چھبیس افراد جاں بحق ہوئے تھے۔

Show More

متعلقہ پوسٹس

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔

Back to top button