خیبر پختونخوا

پشاور میں بلدیات کے تحت محکموں کے لئے تیس قائمہ کمیٹیاں تشکیل

ضلعی حکومت نے بلدیات کے تحت کام کرنے والے محکموں پر کھڑی نظر رکھنے کے لئے تیس قائمہ کمیٹیوں کا قیام عمل میں لایا ہے۔ پشاور ضلعی نائب ناظم قاسم علی شاہ نے ہفتے کو پشاور پریس کلب میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ بلدیاتی نمائندوں کو چوبیس محکمے حوالہ کئے گئے ہیں جبکہ ان محکموں پر کھڑی نظر رکھنے کیلئے مشکلات کا سا منا کرنا پڑرہا ہے جسکی وجہ سے تیس قائمہ کمیٹیاں تشکیل دی گئی ہیں۔

نائب ناظم کے مطابق ان کمیٹیوں میں خواتین اور حزب اختلاف کے ارکان کو بھی برابری کی بنیاد پر عہدے دئے جائینگے اور انکو ضلعی بجٹ سے ہر ماہ اخراجات کی مد میں دس دس ہزار روپے بھی ادا کئےجائینگے۔ان کا کہنا تھا کہ یہ کمیٹیاں اپنے محکموں سےمتعلق رپورٹ ضلعی ناظم کو پیش کرینگیں۔

Show More

متعلقہ پوسٹس

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔

Back to top button