خیبر پختونخوا

نوشہرہ، پوسٹ مارٹم کیلئے مولانا سمیع الحق کی قبرکشائی کی درخواست مسترد کردی گئی

واضح رہے کہ خصوصی تفتیشی ٹیم نے عدالت مین باقاعدہ درخواست جمع کرائی تھی کہ مولانا سمیع الحق قتل کیس کی تحقیقات کیلئے پوسٹ مارٹم ضروری ہے تاہم جے یو آئی س کے سابق امیر کے خاندان اور دارالعلوم حقانیہ کے علماء نے یہ درخواست یکسر طور پر مسترد کردی تھی۔

نوشہرہ کے جوڈیشل مجسٹریٹ نے پنڈی پولیس کی جانب سے پوسٹ مارٹم کیلئے مولانا سمیع الحق کی قبرکشائی کی درخواست مسترد کردی۔

واضح رہے کہ خصوصی تفتیشی ٹیم نے عدالت مین باقاعدہ درخواست جمع کرائی تھی کہ مولانا سمیع الحق قتل کیس کی تحقیقات کیلئے پوسٹ مارٹم ضروری ہے تاہم جے یو آئی س کے سابق امیر کے خاندان اور دارالعلوم حقانیہ کے علماء نے یہ درخواست یکسر طور پر مسترد کردی تھی۔

علاوہ ازیں گزشتہ روز جامعہ حقانیہ کی جانب سے ایک آٹھ صفحاتی فتویٰ بھی جاری کیا گیا جس میں ان کے پوسٹ مارٹم اور اس کیلئے ان کی قبرکشائی کی سخت مخالفت کی گئی ہے۔

آج مولانا سمیع الحق کے برخوردار مولانا حامد الحق نوشہرہ میں سول جج محمد ولی مومند کی عدالت میں پیش ہوئے اور متذکرہ فتوے کے ساتھ پوسٹ مارٹم نہ کرانے کی درخواست کی جو عدالت نے منظور کرلی۔

یاد رہے کہ جمیعت علماء اسلام س کے امیر مولانا سمیع الحق رواں مہینے کی 2 تاریخ کو راولپنڈی میں اپنی رہائشگاہ پر قتل کردیے گئے تھے۔

Show More

متعلقہ پوسٹس

Back to top button