خیبر پختونخوا

مردان: درندہ صفت شخص کی 9 سالہ بچی سے جنسی زیادتی، ملزم گرفتار

رستم سورمل بازار کی رہائشی 9 سالہ بچی بھیڑ بکریوں کو چَرانے کےلئے سورمل کی پہاڑی پر گئی تھی جہاں گل محمد نے اُسے پکڑکر جنسی زیادتی کا نشانہ بنایا۔

خیبرپختونخوا کے ضلع مردان میں درندہ صفت شخص نے 9 سالہ بچی کو اپنی ہوس کا نشانہ دیا تاہم پولیس نے اطلاع ملنے پر کارروائی کرتے ہوئے ملزم کو گرفتار کرلیا۔

مردان کے علاقہ رستم سورمل بازار کی رہائشی 9 سالہ مسماۃ (ب) دختر مہمند نے پولیس کو بتایا کہ گزشتہ روز وہ بھیڑ بکریوں کو چَرانے کےلئے سورمل کی پہاڑی پر لے کر گئی تھی جہاں گل محمد ولد سلیمان ساکن سورمل نامی شخص نے اُسے پکڑ لیا اور جنسی زیادتی نشانہ بنا دیا، اس دوران چیخ و پکار کرنے پر ملزم وہاں سے فرار ہوگیا۔

پولیس کے مطابق متاثرہ بچی کا میڈیکل چیک اپ کرنے کے بعد ملزم کے خلاف 376/53 اور چائلڈ پروٹیکشن ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کرکے گرفتار کرلیا جس سے مزید تفتیش جاری ہے۔

واضح رہے کہ 15 جنوری 2018 کو مردان کے علاقہ گجر گڑھی میں 4 سالہ بچی آسما کو اُس کے قریبی رشتہ دار نے جنسی زیادتی کا نشانہ بنانے کے گلہ گھونٹ کر قتل کردیا تھا۔ پولیس نے واقعے میں ملوث مرکزی ملزم سمیت 2 افراد کو گرفتار کرلیا تھا جنہوں نے اپنے جرم کا اعتراف کرلیا ہے۔

اس کے بعد مردان ہی کے علاقہ کاٹلنگ میں 9 سالہ بچی کو اس وقت جنسی زیادتی کا نشانہ بنایا گیا جب وہ سکول سے واپس گھر آرہی تھی۔

اسی طرح 7 اگست کو تخت بھائی کے علاقہ فتو کلے میں کھیتوں سے 7 سالہ بچی حسینہ کی لاش برآمد ہوئی تھی جسے جنسی زیادتی کے بعد قتل کردیا گیا تھا تاہم پولیس نے کافی جدوجہد کے بعد واقعے میں ملوث بچی کے سوتیلے چچا سمیت 2 ملزمان کو گرفتار کرلیا تھا، سوتیلے چچا نے اعتراف جرم کرتے ہوئے بتایا کہ وہ بچی کو ٹافیاں دینے کے بہانے گھر لے گیا تھا۔

Show More

متعلقہ پوسٹس

Back to top button