خیبر پختونخوا

پولیس کا مولانا سمیع الحق کی قبرکشائی اور پوسٹ مارٹم کرنے کا فیصلہ

ذرائع کے مطابق تفتیشی ٹیم نے سیشن جج راولپنڈی کو قبر کشائی اور پوسٹ مارٹم کرانے کی درخواست دائر کردی جو عدالت نے سیشن جج نوشہرہ کو ارسال کردی ہے۔

پولیس نے راولپنڈی میں شہید کیے جانے والے جمعیت علماءاسلام س کے امیر مولانا سمیع الحق کی قبر کشائی اور پوسٹ مارٹم کیلئے عدالت سے رجوع کرلیا۔

ذرائع کے مطابق تفتیشی ٹیم نے سیشن جج راولپنڈی کو قبر کشائی اور پوسٹ مارٹم کرانے کی درخواست دائر کردی جو عدالت نے سیشن جج نوشہرہ کو ارسال کردی ہے۔

سیشن جج نوشہرہ کی جانب سے احکامات ملنے پر متعلقہ مجسٹریٹ نے مولانا سمیع الحق کے لواحقین، مقامی پولیس اور حکام کو نوٹس جاری کردیے۔

دوسری جانب تفتیشی ٹیم کے سب انسپکٹر جمیل کی قیادت میں پولیس ٹیم اکوڑہ خٹک میں موجود ہے جسے قبر کشائی اور پوسٹ مارٹم کیلئے عدالتی کارروائی مکمل ہونے تک وہیں رہنے کی ہدایت کی گئی ہے۔

واضح رہے کہ جمعیت علمائے اسلام (س) کے سربراہ مولانا سمیع الحق 2 نومبر کو راولپنڈی میں اپنی رہائشگاہ پر قاتلانہ حملے میں شہید کردیے گئے تھے۔

 

 

Show More

متعلقہ پوسٹس

Back to top button