خیبر پختونخوا
شدید دھند کے باعث پشاور سےرشکئی تک موٹروے ٹریفک کے لئے بند
ترجمان نے رشکئی سے پشاور تک ڈرائیوروں سے جی ٹی روڈ استعمال کرنے کی ہدایت کی ہے۔

پشاور میں شدید دھند کے باعث موٹروے حکام نے رشکئی سے پشاور تک موٹروے کو ہرقسم کے ٹریفک کے لے بند کردیا ہے۔
ترجمان نے رشکئی سے پشاور تک ڈرائیوروں سے جی ٹی روڈ استعمال کرنے کی ہدایت کی ہے۔موٹر وے پولیس کے مطابق شدید دھند کی وجہ سے موٹر وے ایم ون کے پشاور رشکئی سیکشن تمام قسم کی ٹریفک کے لیے بند کیا گیا ہے اور ڈرائیور حضرات کو محتاط رہنے کی ہدایت کی گئی ہے۔
ترجمان موٹروے حکام کا مزید کہنا ہے کہ چونکہ پشاور میں شید دھند ہے اس لیے کسی بھی حادثے سے بچنے کے لیے حکام نے یہ اقدام اٹھایا ہے۔
موٹر وے ترجمان کا کہنا ہے کہ چونکہ موٹروے پر شدید دھند ہے اس لئے تمام گاڑی چلانے والے ڈرائیور حضرات رشکئی سے پشاور آنے کے لیے جی ٹی روڈ کا استعمال کریں۔
ترجمان نے ڈرائیوروں سے محتاط طریقے سے گاڑیاں چلانے کی ہدایت بھی کی ہے۔