خیبر پختونخوا

لکی مروت، سرائے نورنگ میں تخریب کاری کا منصوبہ ناکام، برقع پوش شخص اسلحے سمیت گرفتار

پولیس کے مطابق برقعہ پوش شخص نے خواتین کا لباس پہنا تھا اور اسکا تعلق شمالی وزیرستان کے تحصیل میر علی سے ہے

لکی مروت کے تحصیل سرائے نورنگ میں برقعہ پوش شخص اسلحے سمیت گرفتار کیا گیا، پولیس کے مطابق برقعہ پوش شخص نے خواتین کا لباس پہنا تھا اور اسکا تعلق شمالی وزیرستان کے تحصیل میر علی سے ہے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ مذکورہ شخص عورت کی روپ میں آیا تھا اور علاقے میں بڑی تخریب کاری کرنا چاہتا تھا۔

جب یہ مشکوک شخص مصروف سڑک پر گزر رہا تھا تو اس دوران ٹریفک انچارج زاہد اللہ نے جان کی پرواہ کئے بغیر اسکو قابو کیا۔

پولیس کا کہنا ہے کہ گرفتار شخص سے اہم انکشافات متوقع ہے اور اسکو تفتیش کے لے نامعلوم مقام پر منتقل کیا گیا۔

Show More

متعلقہ پوسٹس

Back to top button