خیبر پختونخوا حکومت نے تدریسی ہسپتالوں کے لئے مالی امداد کی دوسری قسط جاری کر دی
محکمہ خزانہ کی جانب سے جاری بیان کے مطابق طبی مراکز میں 24 منصوبوں کے لئے مجموعی طور پر 6 ارب 95 کروڑ 58 لاکھ سے زائد روپے جاری کیے گئے ہیں۔
خیبر پختونخوا حکومت نے صوبے کے تدریسی ہسپتالوں کے لئے مالی امداد کی دوسری قسط جاری کر دی۔
محکمہ خزانہ کی جانب سے جاری بیان کے مطابق طبی مراکز میں 24 منصوبوں کے لئے مجموعی طور پر 6 ارب 95 کروڑ 58 لاکھ سے زائد روپے جاری کیے گئے ہیں۔
بیان کے مطابق پشاور لیڈی ریڈنگ ہسپتال میں منشیات کے عادی افراد کی بحالی کے مرکز کے لئے ایک ارب 42 لاکھ 67 ہزار، حیات آباد میڈیکل کمپلکس کے لیے 55 کروڑ جبکہ خیبر ٹیچنگ ہسپتال کے لیے 52 کروڑ روپے جاری کیے گئے ہیں۔
اسی طرح کڈنی ہسپتال کے لیے دس کروڑ روپے 33 لاکھ، قاضی حسین احمد میموریل ہسپتال کے لیے دس کروڑ 93 لاکھ، مفتی محمود ہسپتال کے لیے 8 کروڑ 98 لاکھ اور خلیفہ گل نواز ہسپتال کے لیے 16 کروڑ 71 لاکھ روپے جاری کیے گئے۔
دوسری جانب مردان میڈیکل کمپلیکس کیلئے 32 کروڑ 30 لاکھ، بنوں میڈیکل کالج کے لیے دس کروڑ 25 لاکھ، وومن چلڈرن ہسپتال بنوں کے لیے چار کروڑ سات لاکھ، ایوب ٹیچنگ ہسپتال کے لیے 47 کروڑ 65 لاکھ، ایوب میڈیکل کالج کو 27 کروڑ 25 لاکھ، خیبر گرلز میڈیکل کالج کو بارہ کروڑ، خیبر کالج اف ڈینسٹری کے لیے اٹھ کروڑ 85 لاکھ، گومل میڈیکل کالج کو نو کروڑ جبکہ پوسٹ گریجویٹ میڈیکل انسٹی ٹیوٹ کو ایک ارب 10کروڑ سے زائد روپے دیے گئے۔