خیبر پختونخوا

سینئر صحافی کے نوعمر بیٹے کی موت پر متعلقہ ڈاکٹر کیخلاف سیشن کورٹ کا فیصلہ برقرار

بیٹے کی موت پر گل حماد فاروقی نے عدالت سے رجوع کیا تھا جس پر سیشن کورٹ پشاور نے حیات آباد میڈیکل کمپلیکس ہسپتال کے سرجیکل اے یونٹ کے انچارج پروفیسر ڈاکٹر مظہر خان کے خلاف مقدمہ درج کرنے کا حکم دیا تھا۔

پشاور ہائیکورٹ نے چترال سے تعلق رکھنے والے سینئر صحافی اور ٹی این این کے نمائندے کے نوعمر بیٹے کی موت پر متعلقہ ڈاکٹر کیخلاف سیشن کورٹ کا فیصلہ برقرار رکھا ہے۔

ٹی این این رپورٹ کے مطابق سینئر صحافی گل حماد فاروقی کے فرزند محمد فرحان کو اپنڈکس کی شکایت تھی تاہم حیات آباد میڈیکل کملپلیکس اس کا بروقت آپریشن نہیں کیا گیا۔

سینئر صحافی کے مطابق فرحان کا پہلے تو آپریشن ہی نہیں کیا جا رہا تھا اور جب کیا بھی تو غلط آپریشن کیا گیا جس کی وجہ سے اس کی موت واقع ہوگئی تھی۔

بیٹے کی موت پر گل حماد فاروقی نے عدالت سے رجوع کیا تھا جس پر سیشن کورٹ پشاور نے حیات آباد میڈیکل کمپلیکس ہسپتال کے سرجیکل اے یونٹ کے انچارج پروفیسر ڈاکٹر مظہر خان کے خلاف مقدمہ درج کرنے کا حکم دیا تھا۔

بعدازاں مذکورہ ڈاکٹر نے سیشن کورٹ کے فیصلے کو پشاور ہائی کورٹ میں چیلنج کردیا تھا تاہم ہائی کورٹ نے ڈاکٹر مظہر کی درخواست مسترد کردی اور اس کے خلاف سابقہ فیصلہ کو برقرار رکھا۔

Show More

متعلقہ پوسٹس

Back to top button