خیبر پختونخوا

حکومتی امداد نہ ملنے پر لوئر دیر کے متاثرین برہم

لوئر دیر میدان تحصیل کے بلو خان کلی کے باسی تاحال حکومتی امداد نہ ملنے پر برہمی کا اظہار کیا ہے۔ زلزلہ سے متاثر خاندانوں کا کہنا ہے کہ ابھی کوئی امداد ان کو گھروں تک نہیں پہنچی۔مقامی لوگوں نے ٹی این این کو بتایا گاؤں میں ساٹھ سے ستر گھروں کو زلزلے سے نقصان پہنچا ہے جبکہ کسی نے بھی ابھی کوئی مدد نہیں کی ان کے مطابق حکومتی اور فلاحی اداروں کی امداد صرف مخصوص افراد تک محدود ہے۔ شیرین خان نامی شخص نے ٹی این این کو بتایا کہ ” یہاں سروے ٹیمیں آئی تھیں معائنہ کرکے گئی ہیں لیکن ابھی تک کسی کو کوئی امداد نہیں ملی کسی کے گھر میں شگاف پڑگئے ہیں تو کسی کا گھر گرنے کو ہیں”۔

Show More

متعلقہ پوسٹس

Back to top button