خیبر پختونخوا

طورخم، ایس پی طاہر خان داوڑ کی میت پاکستانی حکام کے حوالے کر دی گئی

صوبائی حکومت کی جانب سے جاری ایک بیان کے مطابق مقتول ایس پی کی نماز جنازہ ملک سعد پولیس لائن میں آش شب 8 بجے ادا کی جائے گی۔

خیبرپختونخوا کے اعلیٰ افسر ایس پی طاہر خان داوڑ کی میت پاک افغان سرحد طورخم پر پاکستانی حکام کے حوالے کر دی گئی۔

نمائندہ ٹی این این کے مطابق ایس پی طاہر خان داوڑ کی میت آج سہ پہر وزیرمملکت برائے داخلہ امور شہریار آفریدی، ایم این اے محسن داوڑ، صوبائی وزیراطلاعات شوکت یوسفزئی، ڈپٹی کمشنر قبائلی ضلع خیبر محمود اسلم وزیر، کمانڈنٹ خیبر رائفلز و دیگر حکام کے حوالے کر دی گئی۔

صوبائی حکومت کی جانب سے جاری ایک بیان کے مطابق مقتول ایس پی کی نماز جنازہ ملک سعد پولیس لائن میں آش شب 8 بجے ادا کی جائے گی۔

یاد رہے کہ ایس پی رورل پشاور طاہر خان داوڑ 26 اکتوبر کو اسلام آباد میں واقع اپنے گھر سے پشاور کے لیے نکلے اور لاپتہ ہوگئے۔

ان کی بازیابی کیلئے داوڑ قبیلے اور یوتھ آف وزیرستان کی جانب سے بار بار مظاہرے بھی کیے گئے تاہم دو روز قبل سوشل میڈیا پر افغانستان میں ان کے قتل کیے جانے کی خبریں وائرل ہوئیں۔

افغانستان کے مشرقی صوبے ننگرہار کے در بابا ضلع میں مقامی لوگوں کو ان کی نعش ملی تھی جس کے ساتھ ان کا سروس کارڈ اور ایک چِٹ بھی رکھی گئی تھی۔

بعدازاں افغان حکومت اور اس کے بعد حکومتِ پاکستان کی جانب سے بھی ان کی موت کی تصدیق کی گئی۔

Show More

متعلقہ پوسٹس

Back to top button