خیبر پختونخوا
الیکشن کمیشن کا خیبرپختونخوا کے 24 اضلاع میں ضمنی بلدیاتی انتخابات کے انعقاد کا اعلان
الیکشن کمیشن کی ویب سائٹ پر دستیاب ایک اعلامیے کے مطابق امیدواران 22 نومبر تک کاغذاتِ نامزدگی جمع کراسکتے ہیں 24 تا 27 نومبر جن کی جانچ پرتال کی جائے گی۔

الیکشن کمیشن آف پاکستان نے خیبرپختونخوا کے 24 اضلاع میں ضمنی بلدیاتی انتخابات کے انعقاد کا اعلان کردیا۔
الیکشن کمیشن کی ویب سائٹ پر دستیاب ایک اعلامیے کے مطابق امیدواران 22 نومبر تک کاغذاتِ نامزدگی جمع کراسکتے ہیں 24 تا 27 نومبر جن کی جانچ پرتال کی جائے گی۔
الیکن کمیشن کے اعلامیے کے مطابق کاغذات نامزدگی کی جانچ پرتال کے بعد دسمبر کی 23 تاریخ کو بلدیاتی انتخابات منعقد کرائے جائیں گے۔
اس سلسلے میں الیکشن کمیشن کی جانب سے ضلعی ریٹرننگ آفیسرز، ریٹرننگ آفیسرز اور اسسٹنٹ ریٹرننگ افیسرز کی ایک فہرست بھی جاری کی گئی ہے۔
واضح رہے کہ صوبہ بھر کے 24 اضلاع میں جنرل، خواتین، کسان/مزدور، یوتھ اور اقلیتوں کیلئے مختص خالی نشستوں پر ان انتخابات کا انعقاد کیا جا رہا ہے۔