خیبر پختونخوا

صوابی، انسداد پولیو مہم میں مصروف لیڈی ہیلتھ ورکر چھریوں کے وار سے شدید زخمی

پولیس کا ابتدائی تفتیش کے بعد کہنا تھا کہ ملزم گرفتار کر لیا گیا ہے جس کا ذہنی توازن درست نہیں جبکہ لیڈی ہیلتھ ورکر کو زخمی حالت میں ہسپتال منتقل کیا گیا جہاں ان کا علاج معالجہ جاری ہے۔

صوابی کے علاقے یارحسین میں انسداد پولیو مہم کے دوران ایک لیڈی ہیلتھ ورکر پر چھریوں سے حملہ کر دیا گیا جس کے نتیجے میں وہ شدید زخمی ہو گئیں۔

صوابی پولیس کے مطابق رانی نام کی لیڈی ہیلتھ ورکر پر اعجاز نامی شخص نے اس وقت حملہ کیا جب وہ اسکے گھر میں بچوں کو پولیو کے قطرے پلا رہی تھی۔

پولیس کا ابتدائی تفتیش کے بعد کہنا تھا کہ ملزم گرفتار کر لیا گیا ہے جس کا ذہنی توازن درست نہیں جبکہ لیڈی ہیلتھ ورکر کو زخمی حالت میں ہسپتال منتقل کیا گیا جہاں ان کا علاج معالجہ جاری ہے۔

واضح رہے کہ پولیو ورکر پر یہ حملہ ایک ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب خیبرپختونخوا سمیت تمام قبائلی اضلاع میں تین روزہ انسداد پولیو مہم جاری ہے جس کا افتتاح گزشتہ روز وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا نے خود کیا تھا۔

دوسری جانب شمالی اور جنوبی وزیرستان کے متعدد علاقوں کے عوام نے مسائل حل نہ ہونے پر انسداد پولیو مہم کے بائیکاٹ کا اعلان بھی کیا ہے۔

Show More

متعلقہ پوسٹس

Back to top button