خیبر پختونخوا
خیبر پختونخواہ کے تعلیمی اداروں میں نسوار اور سیگریٹ پر پاہندی عائد
حکومت کی جانب سے جاری کردہ اعلامیہ کے مطابق تعلیمی اداروں کے اندر نسوار اور سگریٹ پر پابندی ہوگی۔ اس سلسلے میں تعلیمی اداروں میں لیکچر بھی دیے جائیں گے جبکہ سیمینار اور آگاہی واک کا بھی انعقاد کیا جائے گا۔

خیبر پختونخوا حکومت نے کالجوں اور جامعات میں نسوار اور تمباکو نوشی پر مکمل پابندی کردی ہے۔
حکومت کی جانب سے جاری کردہ اعلامیہ کے مطابق تعلیمی اداروں کے اندر نسوار اور سگریٹ پر پابندی ہوگی۔ اس سلسلے میں تعلیمی اداروں میں لیکچر بھی دیے جائیں گے جبکہ سیمینار اور آگاہی واک کا بھی انعقاد کیا جائے گا۔
نوٹی فکیشن کے مطابق خیبر پختونخوا اسمبلی کے اسپیکر کے تحت اجلاس میں پابندی کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ ہائر ایجوکیشن کمیشن کے حکام پابندی کو یقینی بنانے کے لیے تعلیمی اداروں کے کینٹین اور ٹک شاپس کا جائزہ لیں گے جبکہ پابندی کا اطلاق پرائیویٹ تعلیمی اداروں پر بھی ہوگا