پشاور میں 27 سالہ جوان کی خودکشی، مردان میں بیٹے نے باپ کو قتل کردیا
مقامی لوگوں کے مطابق اتحاد کالونی کے رہائشی زیارت گل نامی جوان نے پلازے کے محافظ کو بتایا کہ واش روم استعمال کرنا چاہتا ہے جس پر محافظ نے عمارت کی آخری چھت کا تالہ کھول دیا۔

پشاور، 27 سالہ جوان نے پلازے کی چھت سے چھلانگ لگا کر خودکشی کرلی
پشاور کے بازار اندر شہر میں نامعلوم وجوہات کی بنا پر ایک 27 سالہ جوان نے خودکشی کرلی۔
مقامی لوگوں کے مطابق اتحاد کالونی کے رہائشی زیارت گل نامی جوان نے پلازے کے محافظ کو بتایا کہ واش روم استعمال کرنا چاہتا ہے جس پر محافظ نے عمارت کی آخری چھت کا تالہ کھول دیا۔
محافظ کے مطابق زیارت گل نے واش روم جانے کی بجائے سیدھا چھت پر سے چھلانگ لگا دی جس کے نتیجے میں اس کی موقت واقع ہوگئی۔
درایں اثناء مردان میں زبانی تکرار پر ایک بیٹے نے اپنے سگے باپ کا خون کر دیا۔
رستم پولیس کے مطابق ملزم کی ماں کی مدعیت میں قتل کا مقدمہ درج کیا گیا جس کے مطابق اسفندیار نامی ان کے بیٹے نے معمولی تکرار پر اپنے باپ پر فائرنگ کی جس کے نتیجے میں وہ موقع پر ہی دم توڑ گیا۔
مقتول کی اہلیہ کے مطابق ملزم باپ کو قتل کرنے کے بعد فرار ہوگیا۔