خیبر پختونخوا

ہنگو میں مکان کی چھت گرنے سے تین بہنیں جاںبحق، چار دیگر افراد زخمی

ذرائع کا کہنا ہے کہ شیر عالم کا چار سالہ بیٹا عماد، چودہ سالہ بیٹی سمیرہ اور پندرہ سالہ بیٹی شمائلہ سمیت انکی بیوہ بھی زخمی ہوئی ہیں جنکو علاج کے لئے ہسپتال پہنچایا گیا ہے۔  

خیبر پختونخواہ کے جنوبی ضلع ہنگو میں مکان کی چھت گرنے سے تین بہنیں جاں بحق ہوئی ہیں جبکہ چار دیگر افراد زخمی ہوئے ہیں۔ مقامی لوگوں کا کہنا ہے کہ گزشتہ شب سکول استاد شیر عالم خان کے مکان کی چھت گرنے کا واقعہ پیش آیا جس کے باعث انکی تین بیٹیاں سپنا بی بی، سیما بی بی اور پلوشہ جاں بحق ہوئی ہیں۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ شیر عالم کا چار سالہ بیٹا عماد، چودہ سالہ بیٹی سمیرہ اور پندرہ سالہ بیٹی شمائلہ سمیت انکی بیوہ بھی زخمی ہوئی ہیں جنکو علاج کے لئے ہسپتال پہنچایا گیا ہے۔

Show More

متعلقہ پوسٹس

Back to top button