خیبرپختونخوا پولیس نے حالیہ پرتشدد مظاہروں کی رپورٹ محکمہ داخلہ کو ارسال کردی
پولیس کے مطابق نوشہرہ اور ہنگو میں تشدد کے کئی واقعات پیش آئے تاہم اس موقع پر ہنگامہ آرائی اور قومی املاک کو نقصان پہنچانے والے کئی ملزمان حراست میں لیے گئے۔

خیبرپختونخوا پولیس نے حالیہ پرتشدد مظاہروں کی رپورٹ محکمہ داخلہ کو ارسال کردی۔
پولیس کے مطابق نوشہرہ اور ہنگو میں تشدد کے کئی واقعات پیش آئے تاہم اس موقع پر ہنگامہ آرائی اور قومی املاک کو نقصان پہنچانے والے کئی ملزمان حراست میں لیے گئے۔
پولیس رپورٹ میں کہا گیا کہ 25 مظاہرین کے خلاف مقدمات درج کیے گئے ہیں اب تک جن میں سے 8 ملزمان گرفتار کرلیے گئے ہیں۔
دوسری جانب رشکئی انٹرچینج کو بھی نزرآتش کر دیا گیا تھا جس کا مقدمہ تھانہ رسالپور مین درج کیا گیا ہے۔
پولیس کے مطابق رشکئی انٹرچینج کو نذرآتش کرنے کے الزام میں 17 ملزمان گرفتار جبکہ باقی ملزمان کی گرفتاری کیلئے چھاپے مارے جا رہے ہیں۔
یاد رہے کہ سپریم کورٹ نے 31 اکتوبر کو توہین رسالت کے الزام میں سزائے موت پانے والی آسیہ بی بی کیخلاف فیصلے کو کالعدم قرار دیتے ہوئے اسے رہا کرنے کا حکم دیا تھا۔
بعدازاں سپریم کورٹ کے فیصلے کیخلاف مذہبی جماعتوں کی جانب سے ملک گیر مظاہرے کیے جبکہ اس دوران بیشتر مقامات پر نجی و سرکاری املاک کو نقصان پہنچایا گیا۔