خیبر پختونخوا

درگئی میں فائرنگ سے ماں اور بیٹی قتل، لواحقین کا نعشیں سڑک پر رکھ کر احتجاج

دوسری جانب واقعہ کے بعد مرنے والوں کے لواحقین اور مقامی لوگوں نے ماں اور بیٹی کی نعشیں مرکزی شاہراہ پر رکھ دی ہیں اور سڑک کو ہر قسم کی ٹریفک کے لیے بند کیا ہوا ہے۔

ضلع ملاکنڈ کے علاقے درگئی میں پڑوسی نے ماں اور بیٹی کو فائرنگ کرکے قتل کردیا ہے۔ لیویز حکام کا کہنا ہے کہ آج صبح درگئی میں پڑوس میں رہنے والی خواتین کے درمیان کسی معاملے پر جھگڑا شروع ہوا کہ اس دوران ایک گھرانے کے رب نواز نامی شخص نے فائرنگ شروع کردی جس کے باعث مخالف فریق کی خاتون پروین بی بی اور اسکی  بیٹی شبانہ بی بی موقع پر جاںبحق ہویئں۔

واقعے کے بعد ملزم فرار ہونے میں کامیاب ہوا جبکہ لیوز  اہلکاروں نے ملزم کی تلاش کے لئے جگہ جگہ پر ناکہ بندیاں کی ہیں اور ملزم کی گرفتاری کی کوششیں تیز کی ہیں۔

دوسری جانب واقعہ کے بعد مرنے والوں کے لواحقین اور مقامی لوگوں نے ماں اور بیٹی کی نعشیں مرکزی شاہراہ پر رکھ دی ہیں اور سڑک کو ہر قسم کی ٹریفک کے لیے بند کیا ہوا ہے۔ مظاہرین کا کہنا ہے کہ جب تک ملزم گرفتاری عمل میں نہیں آتی اس وقت انکا احتجاج جاری رہے گا۔

Show More

متعلقہ پوسٹس

Back to top button