خیبر پختونخوا

پارٹی ڈسپلن کی خلاف ورزی، افرسیاب خٹک اور بشریٰ گوہر کو شوکاز نوٹس جاری

ٹی این این کے ساتھ خصوصی گفتگو کے دوران میاں افتخار حسین کا کہنا تھا کہ شوکاز نوٹس پارٹی سربراہ اسفندیار ولی خان کے حکم پر جاری کیے گئے جبکہ دونوں رہنماء جانتے ہیں کہ وہ اپنی پارٹی کیخلاف کن سرگرمیوں میں ملوث ہیں۔

عوامی نیشنل پارٹی نے جماعت کے سینئر رہنماؤں افرسیاب خٹک اور بشریٰ گوہر کو شوکاز نوٹس جاری کر دیے۔

اے این پی کے مرکزی جنرل سیکرٹری میاں افتخار حسین کی جانب سے جاری شوکاز نوٹس میں کہا گیا کہ دونوں رہنماؤں کو پارٹی مفادات، آئین اور پارٹی ڈسپلن کی خلاف ورزی پر نوٹس جاری کیے گئے۔

ٹی این این کے ساتھ خصوصی گفتگو کے دوران میاں افتخار حسین کا کہنا تھا کہ شوکاز نوٹس پارٹی سربراہ اسفندیار ولی خان کے حکم پر جاری کیے گئے جبکہ دونوں رہنماء جانتے ہیں کہ وہ اپنی پارٹی کیخلاف کن سرگرمیوں میں ملوث ہیں۔

نوٹس کے مطابق پارٹی دسپلن کی خلاف ورزی کے پارٹی پر بہت برے اثرات مرتب ہوئے ہیں جبکہ اس کے اثرات غلط فہمیوں اور شکوک و شبہات کی صورت پارٹی کے ورکرز پر بھی پر رہے ہیں اور یہ پارٹی کو نقصان پہنچانے کی ایک کوشش ہے۔

شوکاز نوٹس میں دونوں رہنماؤں کو سات دن کے اند اندر جواب جمع کرنے کی ہدایت جبکہ بصورت دیگر یکطرفہ کارروائی کی تنبیہ کی گئی۔

واضح رہے کہ افراسیاب خٹک اور بشریٰ گوہر پارٹی کے اہم عہدوں پر فرائض سرانجام دے چکے ہیں جبکہ دونوں کی پارٹی کیلئے گرانقدر خدمات بھی ہیں۔

Show More

متعلقہ پوسٹس

Back to top button