مولانا انوار الحق جامعہ حقانیہ اکوڑہ خٹک کے نئے مہمتم مقرر
دستار بندی کی تقریب میں شہید مولانا کے قریبی دوستوں مولانا احمد لدھیانوی اور بابر اعوان کے علاوہ علماء کرام کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔

مولانا سمیع الحق کی شہادت کے بعد ان کے بھائی مولانا انوارالحق جامعہ حقانیہ کے نئے مہتمم مقرر کر لیے گئے۔
اس سلسلے میں جامعہ حقانیہ اکوڑہ خٹک میں دستار بندی کی ایک بڑی تقریب منعقد کی گئی جس میں مولانا انوارالحق کے سر مدرسہ کے مہمتم کی دستار باندھ دی گئی۔
دستار بندی کی تقریب میں شہید مولانا کے قریبی دوستوں مولانا احمد لدھیانوی اور بابر اعوان کے علاوہ علماء کرام کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔
دوسری جانب مولانا سمیع الحق کے صاحبزادے مولانا حامد الحق کی جماعت کے سربراہ کے طور پر تقرری کے بعد ان کی دستار بندی بھی ہوئی۔
تقریب سے خطاب کرتے ہوئے مقررین نے مولانا سمیع الحق کی خدمات پر روشنی دالی اور ان کی شہادت کو ایک ناقابل تلافی نقصان قرار دیا۔
واضح رہے کہ مولانا سمیع الحق پر 2 نومبر کی شام راولپندی میں ان کی رہائشگاہ پر نامعلوم افراد کی جانب سے قاتلانہ حملہ کیا گیا تھا جس کے نتیجے میں وہ شدید زخمی ہوئے اور بعدازاں ہسپتال منتقلی کے وقت زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گئے تھے۔