خیبر پختونخوا
مولانا حامد الحق جمعیت علماء اسلام (س) کے قائمقام امیر مقرر
جے یو آئی (س) کی مرکزی شوریٰ کا اجلاس اکوڑہ خٹک میں ہوا جس میں مولانا سمیع الحق شہید کے سیاسی جانشین کے ناموں پر مشاورت کی گئی۔

جمعیت علماء اسلام (س) کی مرکزی شوریٰ نے مولانا سمیع الحق شہید کے صاحبزادے مولانا حامد الحق کو پارٹی کا قائمقام امیر نامزد کردیا۔
جے یو آئی (س) کی مرکزی شوریٰ کا اجلاس اکوڑہ خٹک میں ہوا جس میں مولانا سمیع الحق شہید کے سیاسی جانشین کے ناموں پر مشاورت کی گئی جس کے بعد شوریٰ نے مولانا سمیع الحق کے صاحبزادے حامد الحق کو قائم مقام امیر بنانے کی منظوری دی۔
مولانا حامد الحق کا اس موقع پر کہنا تھا کہ مولانا سمیع الحق کے بغیر ہم یتیم ہوگئے ہیں، سب عہدیداران پرانے عہدوں پر بحال رہیں گے۔ انہوں نے حکومت سے اپیل کی کہ مولانا سمیع الحق کے قاتلوں کو گرفتار کیا جائے۔
یاد رہے کہ جمعیت علما اسلام (ن) کے امیر مولانا سمیع الحق کو 2 اکتوبر کو اسلام آباد میں ان کی اپنی رہائش گاہ میں چھریوں کے وار کر کے قتل کردیا گیا تھا۔