خیبر پختونخوا

بونیرمیں محکمہ تعلیم کا افسر نامعلوم افراد کی فائرنگ سے جابحق

خیبر پختونخواہ کے ضلع بونیر میں نامعلوم موٹر سائیکل سواروں نے اسسٹنٹ ایگزیکٹو ڈسٹرکٹ آفیسر ایجوکیشن آمان ملک شاہ کو فائرنگ کرکے قتل کیا ہے۔

خیبر پختونخواہ کے ضلع بونیر میں نامعلوم موٹر سائیکل سواروں نے اسسٹنٹ ایگزیکٹو ڈسٹرکٹ آفیسر ایجوکیشن آمان ملک شاہ کو فائرنگ کرکے قتل کیا ہے۔

عینی شاہدین کا کہنا ہے کہ متوفی اپنے گھر کے قریب موبائل دکان کیساتھ کھڑا تھا کہ اس دوران دو نقاب پوش موٹر سائیکل سواروں نے ان پر اندھا دھند فائرنگ کی۔ فائرنگ کے بعد انکو زخمی حالت میں ڈی ایج کیو ہسپتال ڈگر پہنچایا گیا جہاں پر وہ زخموں سے جانبر نہ ہوسکا۔

پولیس کا کہنا ہے کہ محکمہ تعلیم کا یہ افیسر کلپانی کا رہائشی تھا، پولیس نے نامعلوم ملزمان کیخلاف مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کی ہے۔

Show More

متعلقہ پوسٹس

Back to top button