خیبر پختونخوا

جمعیت کے سربراہ مولانا فضل الرحمٰن کو تھریٹ الرٹ جاری

پشاور پولیس کی جانب سے مولانا فضل الرحمن کو خط تحریر کیا گیا ہے جس میں انہیں لاحق سیکیورٹی خدشات سے آگاہ کیا گیا ہے۔

صوبائی دارالحکومت پشاور پولیس نے جمعیت علماء اسلام (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمن کو تھریٹ الرٹ جاری کردیا۔

پشاور پولیس کی جانب سے مولانا فضل الرحمن کو خط تحریر کیا گیا ہے جس میں انہیں لاحق سیکیورٹی خدشات سے آگاہ کیا گیا ہے۔

سینئر سپرنٹنڈنٹ پولیس (ایس ایس پی) پشاور کی جانب سے تحریر کیے گئے خط میں کہا گیا ہےکہ مولانا فضل الرحمن کو بھی سیکیورٹی خطرات ہیں لیکن اُس کے باوجود انہوں نے پشاور کا دورہ کیا۔

ایس ایس پی کے خط میں خطرات کے باعث مولانا فضل الرحمان کو پشاور کا دورہ نہ کرنے کا مشورہ دیا گیا تھا۔

دوسری جانب جے یو آئی (ف) کے رہنما راشد سومرو نے مولانا فضل الرحمان کی سیکیورٹی فول پروف بنانے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ مولانا سمیع الحق کی شہادت کےفوری بعدسکیورٹی خطرات سےمتعلق خط حوصلہ پست نہیں کرسکتا۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز معروف عالم دن اور سیاسی رہنما مولانا سمیع الحق کو ان کی رہائش گاہ پر قتل کیا گیا۔

Show More

متعلقہ پوسٹس

Back to top button