خیبر پختونخوا

آسیہ بی بی کی بریت کے خلاف خیبر پختونخواہ کے کئی شہروں میں مظاہرے، سڑکیں بند، عوام کو آمدو رفت میں مشکلات کا سامنا

احتجاج کے دوران مظاہرین نے سڑکوں کو بلاک کردیا ہے جبکہ متعدد علاقے بند بھی کروادیے ہیں، جس کی وجہ سے نظام زندگی مفلوج ہوگیا ہے۔

سپریم کورٹ کی جانب سے آسیہ بی بی کی رہائی کے بعد  خیبر پختونخواہ سمیت ملک کے مخلتف شہروں میں اب بھی احتجاج جاری ہے اور کئی سڑکیں بلاک ہیں جس کی وجہ سے عوام کو دفاتر اور کاروباری مراکز تک پہنچنے میں پریشانی کا سامنا کرنا پڑا۔

ایک روز قبل سپریم کورٹ آف پاکستان نے توہین مذہب کیس میں آسیہ بی بی کی سزائے موت کو کالعدم قرار دیتے ہوئے انہیں بری کرنے کا حکم دے دیا تھا۔

سپریم کورٹ کے فیصلے کے خلاف آج مذہبی جماعتوں  اور عوام کی جانب سے خیبر پختونخواہ کے شہروں  پشاور، چارسدہ، کرک، ہنگو سمیت قبائلی اضلاع خیبر اور ملک کے دیگر حصوں اسلام آباد، لاہور اور کراچی میں احتجاج مظاہرے ہورہے ہیں۔

پشاور میں پریس کلب کے سامنے اور شیر شاہ سوری روڈ پر لوگ آسیہ بی بی کی بریت کے خلاف احتجاج کررہے ہیں جبکہ قبائلی ضلع خیبر کے تحصیل لنڈی کوتل میں تاجروں نے بازار کو بند کرکے احتجاج کررہے ہیں اور پاک افغان شاہراہ کو ٹریفک کے لئے بند کیا ہوا ہے۔

ضلع کرک میں دینی مدرسے کے طلبہ نے آمبیری کلہ چوک کے مقام پر انڈس ہائی وے کو  بلاک کیا ہوا ہے۔

احتجاج کے دوران مظاہرین نے سڑکوں کو بلاک کردیا ہے جبکہ متعدد علاقے بند بھی کروادیے ہیں، جس کی وجہ سے نظام زندگی مفلوج ہوگیا ہے۔

مظاہرین اہم شاہراوں پر دھرنا دیے بیٹھے ہیں جس کی وجہ سے لوگوں کو دفاتر اور کاروباری مراکز پر پہنچنے میں دشواری کا سامنا کرنا پڑا۔

ادھر سندھ، پنجاب اور خیبرپختونخوا میں نجی تعلیمی اداروں نے تعطیل کا اعلان کردیا تھا۔

Show More

متعلقہ پوسٹس

Back to top button