خیبر پختونخوا
پشاور، نامعلوم ملزمان نے ایڈیشنل آئی جی کو اسلحے کے زور پر لوٹ لیا
ایس ایس پی آپریشنز جاوید اقبال نے میڈیا کے ساتھ گفتگو میں واقعے کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ تھانہ پشتخرہ کی حدود میں ملزمان کی فائرنگ سے اے آئی جی بھی زخمی ہوئے۔

پشاور میں ایڈیشنل انسپکٹر جنرل خالد عباس کو نامعلوم ملزمان نے لوٹ لیا جبکہ مزاحمت پر ملزمان کی فائرنگ سے پولیس افسر زخمی ہوگئے۔
ایس ایس پی آپریشنز جاوید اقبال نے میڈیا کے ساتھ گفتگو میں واقعے کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ تھانہ پشتخرہ کی حدود میں ملزمان کی فائرنگ سے اے آئی جی زخمی ہوئے۔
پولیس کے مطابق اے آئی جی خالد عباس گزشتہ شب اپنے گھر جا رہے تھے جب پشتخرہ میں ملزمان نے انہیں اسلحے کے زور پر روک لیا اور ان سے 50 ہزار نقدی چھین لی۔
دوران واردات ملزمان نے پولیس افسر پر فائرنگ بھی کی اور پاؤں میں گولی لگنے سے افسر زخمی بھی ہوئے۔