خیبر پختونخوا

بٹگرام شہریوں کا طویل لوڈشیڈنگ کے خلاف احتجاجی مظاہرہ

بٹگرام (ٹی این این نامہ نگار)  بٹگرام شہریوں کا بجلی کی طویل لوڈشیڈنگ کے خلاف شاہراہ ریشم پر احتجاجی دھرنا دیا اور گلگت بلتستان جانے والی ٹرانسپورٹ چار گھنٹوں تک بند رکھا۔ نمائندہ ٹی این این  کے مطابق گزشتہ روز یونین کونسل گجبوڑی کے سینکڑوں افراد نے بجلی کی طویل ترین لوڈشیڈنگ کے خلاف شدید احتجاج کیا۔

مظاہرین نے کس پل بٹگرام سے شہر تک احتجاجی ریلی نکالی اور کچہری چوک کے مقام پر سڑک کو ہر قسم ٹریفک کیلئے بند کیا اس موقع پر مظاہرین سے خطاب کرتے ہوئے مقررین نے کہا کہ ضلع بٹگرام میں بجلی کی غیر اعلانیہ اور طویل لوڈشیڈنگ کا سلسلہ گزشتہ کئی عرصے سے جاری ہے جس کے باعث لوگوں کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑرہا ہے مظاہرین نے چار گھنٹوں تک شاہراہ ریشم کو ہر قسم ٹریفک کیلئے بند رکھا جس کے باعث نادرن ایریاء کو جانے والی ٹرانسپورٹ کئی گھنٹوں تک معطل رہی اور مسافروں کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑا

Show More

متعلقہ پوسٹس

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔

Back to top button