خیبر پختونخوا

طاہر داوڑ کی بازیابی کے لئے ہر فورم پر موٗثر آواز اٹھائینگے، آئی جی پی خیبر پختونخواہ

وزیرستان قومی ویلفیئر جرگہ کے ایک 13 رکنی وفد نے آج انسپکٹر جنرل آف پولیس خیبر پختونخوا صلاح الدین خان محسود سے اُن کے دفترسنٹرل پولیس آفس پشاور میں ملاقات کی۔

وزیرستان قومی ویلفیئر جرگہ کے ایک 13 رکنی وفد نے آج انسپکٹر جنرل آف پولیس خیبر پختونخوا صلاح الدین خان محسود سے اُن کے دفترسنٹرل پولیس آفس پشاور میں ملاقات کی۔

 وفد کے ارکان نے آئی جی پی کے ساتھ ایس پی رورل پشاور طاہر داوڑ کی پُر اسرار گمشدگی کا مسئلہ اُٹھاتے ہوئے اُن کی بحفاظت بازیابی کے لیے ضروری اقدامات اُٹھانے کی درخواست کی۔

آئی جی پی نے وفد کے ارکان سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ دہشت گردی کے خلاف جاری جنگ میں بالخصوص قبائلی عوام مسلسل نشانہ بنے اور انہیں سب سے زیادہ مسائل و مشکلات کا سامنا کر نا پڑا تاہم ازمائش کی ہر گھڑی میں قبائلی عوام نے تمام صعوبتیں صبر تحمل سے برداشت کئے اور انہوں نے پاک آرمی کے شانہ بشانہ آمن کے قیام کے لیے کوششیں کیں۔

آئی جی پی نے وفد کے ارکان سے کہا کہ طاہر داوڑ پولیس فورس کا قیمتی اثاثہ ہیں اور انہیں یقین دلایا کہ وہ اُن کی بحفاظت بازیابی کے لیے ہر فورم پرموثر آواز اٹھائیں گے۔

آئی جی پی نے کہا کہ دہشت گردی کے خلاف پولیس نے سب سے زیادہ قربانیاں دی ہیں۔ اور آئندہ بھی کسی قسم کی قربانی سے دریغ نہیں کیا جائیگا۔ آئی جی پی نے دوٹوک الفاظ میں واضح کیا اور اس عزم کا اعادہ کیا کہ اس کیس کو ورک آؤٹ کرنے کے لیے تمام دستیاب وسائل بروئے کار لائے جائیں گے۔

 وفد کے ارکان میں ملک عبداالغفار، انجنیئر احسان اللہ، مولانا گل یوسف، ملک عبدالمالک، ملک جلال شیر خان، نواز علی، شیر علی خان، حبیب، حاجی ببرک، محمود جان اور ایس پی طاہر داوڑ کے بھائی احمد الدین اور بیٹا امجد طاہر مشتمل تھے

Show More

متعلقہ پوسٹس

Back to top button