خیبر پختونخوا
چارسدہ میں فائرنگ سے دو خواتین سمیت چار افراد جاںبحق
مقامی پولیس کے مطابق چارسدہ کے علاقے تالا شاہ میں فائرنگ سے 2خواتین اورایک بچے سمیت چارسدہ کے سینئر صحافی احسان شیر پاوٗ کے جاں بحق ہونے کا سبب گھریلو تنازع بنا۔

خیبر پختون خوا کے شہر چارسدہ میں فائرنگ کے نتیجے میں 4افراد جاں بحق ہوگئے، جن کی لاشوں کو ہسپتال منتقل کیا گیا ہے۔
مقامی پولیس کے مطابق چارسدہ کے علاقے تالا شاہ میں فائرنگ سے 2خواتین اورایک بچے سمیت چارسدہ کے سینئر صحافی احسان شیر پاوٗ کے جاں بحق ہونے کا سبب گھریلو تنازع بنا۔
فائرنگ کرچنے والا ملزم باآسانی فرار ہوگیا جسے پولیس تلاش کر رہی ہے۔
جاں بحق افراد کی لاشوں کو ڈی ایچ کیو اسپتال منتقل کیا گیا ہے جہاں ان کا پوسٹ مارٹم کیا جائے گا۔
۔