خیبر پختونخوا
نوشہرہ، منگلوٹ پارک میں خوفناک آتشزدگی، ریسکیو 1122 آگ بجھانے میں مصروف
ریسکیو ذرائع کے مطابق منگلوٹ پارک نظام پور میں محکمہ وائلڈ لائف کا سب سے بڑا پارک ہے جس میں آتشزدگی سے لاکھوں روپے مالیت کے جنگلات کو نقصان پہنچنے کا خدشہ ہے جبکہ جنگلی حیات کے نقصان کا اندازہ رات کی تاریکی کی وجہ سے لگانا مشکل ہے۔

نوشہرہ کے علاقے نظامپور میں واقع منگلوٹ پارک میں نامعلوم وجوہات کی بناء پر آگ لگی ہے ریسکیو 1122 عملہ جسے بجھانے میں مصروف ہے۔
نمائندہ ٹی این این کے مطابق آتشدگی کی اطلاع پر ریسکیو 1122 کی فائر فائٹرز ٹیمیں جائے وقوعہ پر پہنچ گئی ہیں تاہم آگ انتہائی شدید اور مزید پھیل رہی ہے۔
ریسکیو 1122 کے مطابق پارک کے ایک حصے میں لگی آگ پر قابو پا لیا گیا ہے جبکہ دوسرے حصے تک رسائی ممکن نہیں۔