خیبر پختونخوا

نامعلوم مسلح افراد نے لکی مروت سے سرکاری ٹھیکیدار کو اغواء کرلیا

ٹھیکیدار حبیب اللہ اپنے دو ساتھیوں کے ہمراہ گاڑی میں جارہا تھا کہ راستہ میں عباسہ خٹک کے قریب دوسری گاڑی میں سوار 5 مسلح افرا نے اُنہیں روک لیا۔

خیبرپختونخوا کے ضلع لکی مروت سے نامعلوم افراد نے مبینہ طور پر سرکاری ٹھیکیدار کو اغواء کرکے نامعلوم مقام پرمنتقل کردیا۔

مغوی ٹھیکیدار حبیب اللہ کے صاحبزادے کے مطابق اُس کا والد اپنے دو ساتھیوں کے ہمراہ گاڑی میں جارہا تھا کہ راستہ میں تھانہ شاہ سلیم کی حدود عباسہ خٹک کے قریب دوسری گاڑی میں سوار 5 مسلح افرا نے اُنہیں روک لیا اور اُس کے والد کو ذبردستی گاڑی سے اُتار کر اپنے ساتھ پہاڑوں کی جانب لے گئے۔

انہوں نے بتایا کہ ملزمان نے دیگر دو افراد کو گاڑی میں ہی چھوڑ دیا تھا، انہوں نے بتایا کہ اُس کے والد کو کچھ عرصہ سے بھتے کےلئے ٹیلی فون کالز بھی موصول ہورہی تھی۔

پولیس کے مطابق مقدمے کے اندراج کےلئے تاحال اُن سے رابطہ نہیں کیا گیا۔

Show More

متعلقہ پوسٹس

Back to top button