خیبر پختونخوا
مردان، سنگ مرمر صوابی روڈ پر ٹریفک حادثے میں دوخواتین جاںبحق، ایک بچی زخمی
پولیس کے مطابق حادثہ تیز رفتاری کے باعث اس وقت پیش آیا جب تیز رفتار موٹر مخالف سمت میں آنے والی جیب سے ٹکرا گئی۔

مردان میں سنگ مر مر صوابی روڈ پر ٹریفک حادثے میں دو خواتین جاں بحق اور ایک بچی زخمی ہوئی ہیں۔
پولیس کے مطابق حادثہ تیز رفتاری کے باعث اس وقت پیش آیا جب تیز رفتار موٹر مخالف سمت میں آنے والی جیب سے ٹکرا گئی۔
حادثے کے بعد ریسکیو اہلکار جئے وقوعہ پر پہنچ گئے اور جاںبحق اور زخمی افراد کو ہسپتال لے جایا گیا۔
ہسپتال پہنچنے کے بعد حادثے کے شکار افراد کا تعلق ایک ہی خاندان سے بتایا جاتاہے جس میں نعیم اللہ نامی شخص کی والدہ، بیوی اور بیٹی شامل ہیں۔
پولیس کے مطابق مذکورہ خاندان پشاور داوٗد زئی علاقے کے رہائشی ہیں لیکن یہ معلوم نہیں کہ وہ لوگ یہاں مردان کو کس سلسلے میں آئے تھے۔