یومِ سیاہ، جموں و کشمیر کے عوام سے اظہار یکجہتی کیلئے پشاور میں بھی ریلی کا انعقاد
ریلی کے شرکاء نے ہاتھوں میں بینرز اور پلے کارڈز اٹھا رکھے تھے جن پر ہندوستان کے غاصبانہ قبضے اور کشمیری عوام پر اس کے مظالم کیخلاف نعرے درج تھے۔

لائن آف کنٹرول کے دونوں اطراف اور دنیا بھر میں آج کشمیری یوم سیاہ منا رہے ہیں جس کا مقصد دنیا بھر کو یہ پیغام دینا ہے کہ بھارت نے جموں و کشمیر پر غاصبانہ قبضہ کر رکھا ہے اور انہین اپنا حق خودارادیت دینے سے مسلسل انکاری ہے۔
اس سلسلے میں پشاور میں بھی کشمیریوں سے یکجہتی کا اظہار کرنے کیلئے ایک ریلی نکالی گئی ڈپٹی کمشنر عمران حامد شیخ جس کی قیادت کر رہے تھے اور جس میں مقامی لوگوں کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔
ریلی کے شرکاء نے ہاتھوں میں بینرز اور پلے کارڈز اٹھا رکھے تھے جن پر ہندوستان کے غاصبانہ قبضے اور کشمیری عوام پر اس کے مظالم کیخلاف نعرے درج تھے۔
واضح رہے کہ 27 اکتوبر 1947 کو بھارت نے کشمیر میں اپنی فوجیں اتاری تھیں اور تب سے کشمیری عوام پر اس کے مظالم کا سلسلہ جاری ہے۔
آج کے دن جموں و کشمیر میں مکمل ہڑتال ہوتی ہے اور دنیا بھر کے ممالک کے دارالحکومتوں میں کشمیریوں سے اظہار یکجہتی کیلئے ریلیاں نکالی جاتی ہیں۔