خیبر پختونخوا
ایس پی رورل پشاور طاہر خان داوڑ کی اسلام آباد سے گمشدگی کی اطلاعات
پولیس کے مطابق ان کی تلاش کیلئے خصوصی ٹیمیں تشکیل دی گئی ہیں جو اس سلسلے میں تحقیقات میں مصروف ہیں جبکہ اس حوالے سے خیبرپختونخوا پولیس کو بھی باضابطہ طور آگاہ کر دیا گیا ہے۔

ایس پی رورل پشاور طاہر خان داوڑ کی اسلام آباد سے گمشدگی کی اطلاعات سامنے آئی ہیں۔
اسلام آباد پولیس کے مطابق ایس پی طاہر خان کے گھر سے اسے ان کی گمشدگی کی اطلاع موصول ہوئی ہے۔
پولیس کے مطابق ان کی تلاش کیلئے خصوصی ٹیمیں تشکیل دی گئی ہیں جو اس سلسلے میں تحقیقات میں مصروف ہیں جبکہ اس حوالے سے خیبرپختونخوا پولیس کو بھی باضابطہ طور آگاہ کر دیا گیا ہے۔
دوسری جانب خیبرپختونخوا پولیس نے اس حوالے سے کہا ہے کہ ایس پی طاہر خان داؤڑ اپنی ذاتی گاڑی میں اسلام آباد گئے تھے جب کہ ان کی گمشدگی بارے کچھ کہنا قبل از وقت ہے۔
پولیس کا کہنا تھا کہ ایس پی طاہر خان رخصتی پر ہیں جن کا فون صبح سے مسلسل بند آرہا ہے۔