خیبر پختونخوا
نوشہرہ: چہلم امام حسین کے جلوسوں کیلئے ٹریفک پلان تشکیل
پولیس ترجمان کے مطابق نوشہرہ کینٹ بازار اور کینٹ کے مقام پر جی ٹی روڈ کے کچھ حصے کو کل 28 اکتوبر کو چہلم امام حسین کے سلسلہ میں نکلنے والی جلوسوں کے باعث ٹریفک کےلئے بند کیا جائے گا۔

نوشہرہ ٹریفک پولیس نے چہلم امام حسین کے موقع پر جلوسوں کے لئے ٹریفک پلان تشکیل دے دیا ہے جس کے تحت نوشہرہ کینٹ بازار اور کینٹ میں مین جی ٹی روڈ مکمل طور پر بند رہے گا۔
پولیس ترجمان کے مطابق نوشہرہ کینٹ بازار اور کینٹ کے مقام پر جی ٹی روڈ کے کچھ حصے کو کل 28 اکتوبر کو چہلم امام حسین کے سلسلہ میں نکلنے والی جلوسوں کے باعث ٹریفک کےلئے بند کیا جائے گا لہٰذا عوام متبادل روٹس کا استعمال کریں۔
ترجمان کے مطابق عوام کسی بھی مشکل سے بچنے کےلئے بائی پاس کا استعمال کریں جبکہ راولپنڈی ٹو پشاور، پشاور ٹو راولپنڈی، مردان ٹو جہانگیرہ اور راولپنڈی جانے والی گاڑیاں موٹروے ایم ون اور ایم ٹو یا متبادل روٹس کا استعمال کریں۔