خیبر پختونخوا

پشاور: سوتیلی بہن کو موبائل فون کے ذریعے ہراساں کرنے والا بھائی گرفتار

پشاور کے رہائشی ذوالفقار نے ایف آئی اے کو درخواست دی تھی کہ اس کی بیٹی مسماۃ (ل) کو کوئی موبائل فون اور جعلی فیس بُک اکاؤنٹ کے ذریعے ہراساں اور بلیک میل کررہا ہے۔

وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی اے) کے شعبہ سائبر کرائم نے جعلی فیس بُک اکاؤنٹ کے ذریعے سوتیلی بہن کو ہراساں اور بلیک کرنے والے بھائی ملزم کو گرفتار کرلیا ہے۔

پشاور کے رہائشی ذوالفقار نے ایف آئی اے کو درخواست دی تھی کہ اس کی بیٹی مسماۃ (ل) کو کوئی موبائل فون اور جعلی فیس بُک اکاؤنٹ کے ذریعے ہراساں اور بلیک میل کررہا ہے۔

ایف آئی اے حکام کے مطابق سائبر کرائم ونگ نے درخواست کی روشنی میں مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کردی تھی اور گزشتہ روز رضا گل نامی شخص کو گرفتار کرلیا جو متاثرہ لڑکی کا سوتیلا بھائی نکلا۔

حکام کے مطابق ملزم کے خلاف مقدمہ درج کرکے مزید تفتیش شروع کردی گئی ہے۔

Show More

متعلقہ پوسٹس

Back to top button