خیبر پختونخوا

’ظلم کے خلاف مظلوم کا ساتھ دینا ہی اصل زندگی ہے‘

پشاور میں کام کرنے والی سینئر خاتون صحافی انیلا شاہین نے ادارے کی جانب سےاپنے ساتھیوں کے نکالنے پر احتجاجاٰ اپنے عہدے سے استعفیٰ دیا ہے

پشاور میں کام کرنے والی سینئر خاتون صحافی انیلا شاہین نے ادارے کی جانب سےاپنے ساتھیوں کے نکالنے پر احتجاجاٰ اپنے عہدے سے استعفیٰ دیا ہے اور کہا ہے کہ ظلم کے خلاف مظلوم کا ساتھ دینا ہی اصل زندگی ہے۔

واضح رہے کہ انیلا شاہین نجی ٹیلی ویژن 24نیوز  میں بطور رپورٹر فرائض سر انجام دے رہی تھی۔

انہوں نے ادارے کے سربراہ محسن نقوی کو ایک خط کے ذریعے مخاطب کرتے ہوئے لکھاہے کہ ’آ ج آفس میں چار بندوں کے فارغ ہونے کے بعد میں نے بھی ابتک انتظار کیا کہ ایچ آر کا کوئی بندہ کال کرکے مجھے بھی جاب سے فارغ ہونے کی اطلاع دے دے گا لیکن ابھی تک کسی کی کال نہیں ائی۔
سو اب میرے پاس یہ حق ہے کہ میں خود 24نیوز سے ریزائن دے دوں اور خود کو یہ تسلی دوں کے ایک کمزور سی آواز ہی سہی لیکن ظلم کے خلاف اٹھائی ضرور تھی‘

خط میں انکا کہا ہے کہ’ میں 24نیوز کے ساتھ گزشتہ تین سال سے ایز رپورٹر کام کررہی ہوں۔ اور بیس سال صحافت کرتے ہوئے گزر گئےلیکن پہلی بار اتنے برے حالات دیکھ رہی ہوں کہ ایک فون کال پر لوگوں کو سالوں کی نوکریوں سے فارغ کیا جا رہا ہے‘

 انکا کہنا ہے کہ ٹی وی مالکان خسارہ کم کرنے لئے ملازمین یعنی صحافیوں کو فارغ کرہے ہیں لیکن خسارہ کم کرنے کے لیے اور بھی بہت سے طریقے تھے لیکن سب کچھ چھوڑ کے ملازمین کو نکالا جا رہا ہے جب مشکل پڑتی ہے تو گھر کو بچانے کی فکر کی جاتی ہے یہاں تو گھر کے لوگوں مارا جارہا ہے ۔

انکا کہنا ہے کہ ’ہم رپورٹرز کیمرہ مین اور ٹیکنکل سٹاف ادارے کے لیے کم سے کم وسائل اور مشکل سے مشکل حالات میں بھی بہتر سے بہتر کام کی کوشش کرتے ہیں لیکن ادارہ مشکل میں ہے تو اسٹاف کو نوکری سے فارغ کرنا کہاں کا انصاف ہے‘

انکا کہنا ہے کہ وہ استعفی اس لیے دے رہی ہے تاکہ ادارے پر اخراجات کا کچھ بوجھ کم ہوسکیں اور مزید کسی زیادہ مستحق کے رزق کا سلسلہ بند نہ ہو۔

Show More

متعلقہ پوسٹس

Back to top button