خیبر پختونخوا

تحریک انصاف کی حکومت میں انصاف کی متلاشی بیوہ خاتون کی دادرسی کون کرے؟

مردان پریس کلب میں میڈیا نمائندوں کو اپنی فریاد سناتے ہوئے اسمعیل زئی گڑھی کپورہ کی انیلہ بیگم کا کہنا تھا کہ الحمرا بلڈرز کے مالکان نے ان کے 32 لاکھ ہڑپ لیے اور وہ گزشتہ پانچ سال سے دربدر ٹھوکریں کھا رہی ہیں۔

وزیراعظم عمران خان جہاں بھی جاتے ہیں خیبرپختونخوا کی مثالی پولیس کی مثالیں دیتے تھکتے نہیں جبکہ ادھر حال یہ ہے کہ مردان کی ایک بیوہ خاتون عرصہ دراز سے انصاف کیلئے در در کی ٹھوکریں کھانے پر مجبور ہے۔

مردان پریس کلب میں میڈیا نمائندوں کو اپنی فریاد سناتے ہوئے اسمعیل زئی گڑھی کپورہ کی انیلہ بیگم کا کہنا تھا کہ الحمرا بلڈرز کے مالکان نے ان کے 32 لاکھ ہڑپ لیے اور وہ گزشتہ پانچ سال سے دربدر ٹھوکریں کھا رہی ہیں۔

انہوں نے کہا کہ شوہر کی وفات کے بعد عمر بھر کی جمع پونجی سیونک اکاؤنٹ میں رکھی لیکن لوگ بچوں کو سود کا طعنہ دیتے جس کے بعد الحمرا بلڈرز سے 32 لاکھ کے عوض پلاٹ خریدا۔

انہوں نے الزام لگایا کہ پانچ سال گزرنے کے باوجود انہیں پالاٹ ملا نہ ہی اپنی رقم موصول ہوئی بس ایک بار 10 لکھ کا چیک دیا گیا جو باونس ہو گیا۔

انیلہ بیگم نے یہ الزام بھی عائد کیا سٹی تھانے میں ملزمان سراج الدین، حسام الدین، نجم الدین ولد عبدالقدوس ،عرفان خٹک، فیض الرحمان ولد علی رحمان الله، گل افسر، منیر خان اور دیگر کے خلاف ایف آئی ار درج کی مگر پولیس بااثر ملزمان کے خلاف کاروائی کی بجائے ان کی پشت پناہی کر رہی ہے۔

خاتون کے مطابق ملزمان کو پولیس کے علاوہ مذہبی جماعت سے تعلق رکھنے والا ایک مقامی وکیل کی بھی سپورٹ حاصل ہے۔

انیلہ بیگم کے بقول اپنے حق کے حصول کیلئے انسپکٹر جنرل آف پولیس خیبر پختونخوا، قومی احتساب بیورو پشاور سمیت دیگر اداروں کو بار بار کی درخواستوں کے باوجود ان کی داد رسی نہیں کی گئی۔

انہوں نے وزیراعظم عمران خان اور چیف جسٹس آف پاکستان سے اپیل کی کہ بااثر ملزمان کے خلاف ایکشن لے کر انہیں انصاف فراہم کریں۔

Show More

متعلقہ پوسٹس

Back to top button