خیبر پختونخوا

لکی مروت کی چار سالہ بچی کو زیادتی کا نشانہ بنانے والا ہوس کا پجاری گرفتار

نمائندہ ٹی این این کے مطابق چار سالہ بچی مدرسے جارہی تھی جب شفیق نامی ملزم اسے ورغلا پھسلا کر حجرے لے گیا اور وہاں اسے اپنی ہوس کا نشانہ بنا دیا جس سے بچی کی حالت غیر ہو گئی۔

ٹانک میں ایک چار سالہ معصوم بچی  کے ساتھ زیادتی کرنے والا شیطان صفت ملزم حوالہ پولیس کر دیا گیا۔

نمائندہ ٹی این این کے مطابق چار سالہ بچی مدرسے جارہی تھی جب شفیق نامی ملزم اسے ورغلا پھسلا کر حجرے لے گیا اور وہاں اسے اپنی ہوس کا نشانہ بنا دیا جس سے بچی کی حالت غیر ہو گئی۔

رپورٹ کے مطابق بچی کی چیخیں سن کر اہل علاقہ نے ملزم کو رنگے ہاتھوں گرفتار کر لیا اور پولیس کو اطلاع کر دی جبکہ بچی کو نیم بیہوشی کی حالت میں طبی معائنے کیلئے ہسپتال لے جایا گیا جس سے زیادتی کی تصدیق ہوئی۔

پولیس کے مطابق متاثرہ بچی کے والد کی مدعیت میں ملزم کیخلاف مقدمہ درج کرکے قانونی کارروائی کا آغاز کر دیا گیا ہے۔

واضح رہے کہ گزشتہ سال پنجاب کے ضلع قصور میں زینب نامی سات سالہ بچی کے ساتھ زیادتی اور بعدازاں اس کے قتل کا واقعہ پیش آنے کے بعد ماضی کے برعکس ملک بھر سمیت خیبرپختونخوا میں اس نوعیت کے واقعات کی رپورٹنگ میں اضافہ دیکھنے میں آیا ہے۔

Show More

متعلقہ پوسٹس

Back to top button