تو جو نہیں ہے تو۔۔۔ نوجوان نے منگیتر کی قبر پر خود کو گولی مار کر خودکشی کرلی
نمائندہ ٹی این این کے مطابق لکی مروت کے علاقے آدم زئی سے تعلق رکھنے والے ریاض اللہ نامی نوجوان کی منگیتر مسماۃ (س) نے گزشتہ روز نامعلوم وجوہات کی بنا پر خود کو گولی مار کر خودکشی کر لی تھی۔

لکی مروت میں ایک نوجوان نے اپنی منگیتر کی محبت میں اسی کے نقش قدم پر چلتے ہوئے اپنے ہی ہاتھوں اپنی زندگی کا چراغ ہمیشہ ہمیشہ کیلئے گل کر دیا۔
نمائندہ ٹی این این کے مطابق لکی مروت کے علاقے آدم زئی سے تعلق رکھنے والے ریاض اللہ نامی نوجوان کی منگیتر مسماۃ (س) نے گزشتہ روز نامعلوم وجوہات کی بنا پر خود کو گولی مار کر خودکشی کر لی تھی۔
رپورٹ کے مطابق اپنی منگیتر کی خودکشی کے اگلے ہی روز ریاض اللہ نے منگیتر کی قبر پر جا کر خود کو گولی مار دی جس کے نتیجے میں وہ موقع پر ہی دم توڑ گیا۔
پولیس کے مطابق ریاض اللہ کی دو سال قبل مسماۃ (س) سے منگنی ہوئی تھی تاہم ابھی تک رخصتی نہیں ہوئی تھی۔
واضح رہے کہ ستمبر 2018 میں عالمی ادارہ صحت کی جانب سے جاری ایک رپورٹ کے مطابق دنیا بھر میں ہر سال تقریباَ آٹھ لاکھ لوگ خودکشی کرتے ہیں یعنی ہر 40 سیکنڈ میں ایک فرد اپنی زندگی کا خود خاتمہ کرتا ہے۔
رپورٹ کے مطابق خودکشی دنیا بھر میں ہونے والی اموات کی دوسری بڑی وجہ ہے تاہم اس کے باوجود صرف گنتی کے چند ممالک میں ہی صحت سے متعلق ترجیحات میں اسے جگہ دی جاتی ہے۔