خیبر پختونخوا
ڈیرہ اسمعیل خان، نامعلوم موٹر سائیکل سواروں کی فائرنگ سے پولیس اہلکار جاں بحق
پولیس کے مطابق کانسٹیبل محمد ندیم صبح گھر سے ڈیوٹی کیلئے جا رہا تھا جب ظفر آباد نامی علاقے میں اس پر فائرنگ کی گئی جس کے نتیجے میں وہ موقع پر ہی جاں بحق ہو گیا۔

ڈیرہ اسمعیل خان میں ٹارگٹ کلنگ کا ایک اور واقعہ پیش آیا ہے جہاں نامعلوم موٹر سائیکل سواروں کی فائرنگ سے ایک پولیس اہلکار کو جاں بحق ہو گیا۔
پولیس کے مطابق کانسٹیبل محمد ندیم صبح گھر سے ڈیوٹی کیلئے جا رہا تھا جب ظفر آباد نامی علاقے میں اس پر فائرنگ کی گئی جس کے نتیجے میں وہ موقع پر ہی جاں بحق ہو گیا۔
پولیس کے مطابق ملزمان جائے واردات سے فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے جبکہ نامعلوم افراد کیخلاف مقدمہ درج کرکے تفتیش کا اغاز کر دیا گیا ہے۔
مقتول محمد ندیم کی نماز جنازہ پولیس لائن ڈیرہ میں ادا کی گئی جس میں بریگیڈیئر راؤ عمران سرتاج، ضلعی پولیس افسر ظہور بابر آفریدی، ڈپٹی کمشنر ڈیرہ نعمان افضل اور پولیس کے دیگر اعلیٰ افسران نے شرکت کی۔